لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان دستے کے ارکان لاپتہ ہونے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کمیٹی میں ڈائریکٹر پی ایس بی نورش صباح، نصر اللہ رانا اور لیگل ایڈوائزر پی ایس بی سیف الرحمن راو شامل ہیں، انکوائری کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ جمع کرائے گی۔
سپورٹس بورڈ کے مطابق ٹیم آفیشلز کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، ڈسپلن اور لاجسٹک میں ناکامی بھی سامنے آئی ہے، ایونٹ کے دوران دو ایتھلیٹس غائب ہونے کا معاملہ بھی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سوئمنگ کوچ کے علاوہ تمام آفیشلز جامعات کے ڈائریکٹرز یا ایچ ای سی سٹاف ہے، ان تقرریوں کی وجہ سے سلیکشن کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں مبینہ طور پر کھلاڑی غائب ہوئے، پاکستان ویمن ریلے ٹیم ڈس کوالیفائی ہوئی، جوڈو کے کھلاڑی نے بغیر کوچ اور یونیفارم کے مقابلے میں حصہ لیا۔