نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونے والا سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اشعب نے ملائیشین پلیئر کو شکست دی، نیتھن کیوے کے خلاف اشعب عرفان نے 40 منٹ میں تین ۔ ایک سے فتح حاصل کی۔
پاکستانی پلیئر نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کر کے مسلسل تین گیمز جیتے، نیتھن کے خلاف فائنل میں اشعب کی جیت کا اسکور 8-11،11-2، 11-2 اور 11- 6 رہا۔
یہ رواں سال اشعب عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے۔