حب ریلی کراس میں پری پیئرڈ اے کیٹیگری کا ٹائٹل جیئند ہوت نے جیت لیا

Published On 17 August,2025 07:04 pm

حب :(دنیا نیوز) حب ریلی کراس میں پری پیئرڈ اے کیٹیگری کا ٹائٹل دفاعی چیمپئن جیئند ہوت کے نام رہا،اُنہوں نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے شارٹسٹ ٹائم آف دی ایونٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

جیئند ہوت نےمقررہ 50 کلومیٹر کا فاصلہ 32 منٹ 26 سیکنڈ میں طے کیا، پاکستان کے نامور ڈرائیور صاحبزادہ سلطان محمد علی ٹاپ تھری میں بھی جگہ نہ بنا سکے جب کہ سٹاک اے کیٹیگری میں حمل ہوت فاتح رہے۔

ویمن پرو کیٹیگری میں دینا پٹیل نے فتح حاصل کی، ویمن سٹاک میں ماروی عامر کامیاب رہیں اور ویٹرنز میں میر عامر مگسی نے فتح سمیٹی، بائیک کیٹیگریز میں عبدالہادی خان اور ضیغم چوہان کامیاب رہے۔

علاوہ ازیں ٹرک کیٹیگری میں مورچہ خیل نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کیا، ایونٹ کے اختتام پر وفاقی وزیر خالد مگسی نے انعامات تقسیم کیے۔