کولمبو: (دنیا نیوز) ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے بھوٹان کو چار صفر سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوٹان کیخلاف 3 گول کئے جبکہ حمزہ یاسر نے ایک گول کیا۔
پہلا گول محمد عبداﷲ نے 15 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ دوسرا گول بھی محمد عبداﷲ نے 25 ویں منٹ میں سکور کیا، تیسرا گول حمزہ یاسر نے 67 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ میچ کا چوتھا گول بھی محمد عبداﷲ نے 70 ویں منٹ میں سکور کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ مالدیپ کے خلاف 19 ستمبر کو کھیلے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔