کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نیشنل گیمز کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ افتتاحی اور اختتامی تقاریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گی۔
اس حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کی انتظامیہ اور نیشنل گیمز حکام کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
نیشنل گیمز رواں سال 6 سے 13 دسمبر تک شہر کے 23 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں 9 ہزار سے زائد ایتھلیٹس 32 کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، سندھ حکومت نے نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے 500 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔