سابق بھارتی کپتان کا پاک بھارت تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ

Published On 29 September,2025 07:58 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے پاکستان بھارت تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا فطری بات ہے، جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جا کر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔

کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اچھے پڑوسی ہیں انہیں اچھا پڑوسی ہونا چاہئے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے بات چیت کی جائے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارت کو بڑا بھائی ہونے کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، جو ہوا اسے بھول کر دونوں ملکوں کو بہتر مستقبل کے لیے بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔