سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا جلد ریٹائر ہونے کا اعلان

Published On 06 November,2025 09:29 am

ریاض: (ویب ڈیسک) ورلڈ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد ریٹائر ہو کر اپنے اہلخانہ کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ورلڈ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 40 سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری نہیں رکھا جا سکتا، اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران رونالڈو سے سوال پوچھا گیا کہ وہ اپنے فٹبال کھیلنے والے جوتے کب اتاریں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل کام ہے تاہم لگتا ہے اس حوالے سے میں جلد فیصلہ کرلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 25، 26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری کر رکھی ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کے دباؤ کو برداشت کر لوں گا، ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے اس لیے میں اپنے فٹبال کے کیریئر کا اختتام کر کے اپنے، اہلخانہ اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے الناصر کلب کے سٹرائیکر نے ہمیشہ گول کیے ہیں اور اب تک النصر کلب اور مملکت دونوں کی طرف سے 952 گول کر چکے ہیں۔