ایل جی جی 7 کیسا ہو گا؟ پہلی جھلک سامنے آگئی

Last Updated On 03 April,2018 09:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آن لیک اینڈ مسٹر فون نامی یوٹیوب اکاﺅنٹ پر ممکنہ ایل جی جی 7 کی ویڈیو لیک کی گئی ہے۔اور اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ 2018 میں ایل جی کا فلیگ شپ فون اپنے ڈیزائن سے صارفین کو دنگ کرنے والا ہے۔

ایل جی جی 7 اب جون میں پیش کیے جانے امکان ہے اور اب اس کی پہلی جھلک لیک ہوگئی ہے۔ پہلے سے بہت کم بیزل، ڈوئل کیمرہ اور آئی فون ایکس جیسا نوچ اس فون کا حصہ نظر آتے ہیں، تاہم جی سکس کی طرح گلاس بیک اور میٹل فریم بھی اس کا حصہ ہے۔

معروف جنوبی کورین کمپنی ایل جی کے اسمارٹ فونز کے لیے 2018 ایک حیران کن سال ثابت ہونے والا ہے کیونکہ پہلے تو اس نے ہر سال کی طرح اس بار فلیگ شپ فون متعارف نہیں کرایا۔

اسی طرح ریگولر پاور بٹن دیگر ڈیوائسز کی طرح بیک کی بجائے سائیڈ پر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب والیوم کنٹرول کے ساتھ ایک اضافی بٹن بھی نظر آرہا ہے جو کہ کیمرہ یا وائس اسسٹنٹ کے لیے ہوسکتا ہے، تاہم یقین سے کچھ کہنا ابھی مشکل ہے۔