زیادہ موٹاپے سے دل کا دورہ پڑسکتا ہے

Last Updated On 23 April,2018 04:04 pm

نیویارک( روزنامہ دنیا ) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے کئے جانے والے سروے میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ نارمل جسامت اور موٹاپا رکھنے والے افراد میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی توند بہت زیادہ ہے اور پیٹ پر کافی چربی چڑھی ہوئی ہے۔

بعض لوگوں کی کیفیت یہ ہے کہ توند کے موٹاپے کی وجہ سے پیٹ کے اندر کے دیگر اعضا بھی جسم کے اندررہنے والے خطرناک قسم کے مرکب عناصر سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہ تحقیقی رپورٹ مقامی کلینک کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تیارکی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جو لوگ زیادہ بڑی توند رکھتے ہیں بے شک ان کا وزن معمول کے مطابق ہو مگر ان پر دل کے دورے کے امکانات دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔

ایسے لوگوں کوجنکی کمر زیادہ چوڑی ہے ڈاکٹروں سے بلا تاخیر رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا اور کہا گیا کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے ۔