نئی دہلی (نیٹ نیوز ) بھارت سے تعلق رکھنے والے نکیش اروڑہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسربن گئے ہیں۔
سائبر سکیورٹی کمپنی پالو آلٹو کے سی ای او نکیش اروڑہ کی سالانہ تنخواہ آٹھ سو ستاون کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اتنا ہی انہیں بونس بھی ملتا ہے جبکہ ساتھ دو سو ارسٹھ کروڑ روپےکے شئیر بھی ملیں گے جنہیں وہ سات سال تک فروخت نہیں کر پائیں گے اور اگر نکیش اروڑہ شئیر کی قیمت تین سو فیصد بڑھانے میں کامیاب رہےتو انہیں چار سو بیالیس کروڑ روپے مزید ملیں گے۔