دنیا بھر میں انسٹا گرام کی سروس متاثر

Last Updated On 06 June,2018 10:03 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹا گرام کی ایپ اور ویب سائٹ کریش کرگئی جس سے صارفین کو انسٹا گرام استعمال کرنے میں ناکامی اور مشکلات کا سامنا رہا۔

عالمی میڈیا کے مطابق یورپ، امریکا، ایشیائی ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں انسٹا گرام کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ ایک ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ انسٹا گرام نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوئی اور بندش کی وجہ سرور میں خرابی کو قرار دیا جارہا ہے۔

عالمی سطح پر انسٹا گرام کی اینڈرائیڈ ایپ متاثر ہوئی تاہم آئی فون اس سے متاثر نہیں ہوا اور آئی فون کے صارفین بغیر کسی تعطل کے اسے استعمال کرتے رہے۔ اس ضمن میں ڈاؤن ڈٹیکٹر نامی ویب سائٹ کو انسٹا گرام کی بندش سے متعلق ہزاروں شکایات موصول ہوئیں، 39 فیصد شکایات نیوز فیڈ سے متعلق اور 35 فیصد لاگ انِ نہ ہونے سے متعلق تھیں۔