کینسر کی جانچ کیلئے ’’تشخیصی کٹ‘‘تیار

Last Updated On 13 June,2018 03:59 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) یہ سادہ ٹیسٹ لیبارٹری جائے بغیر گھر میں بھی سرانجام دیا جاسکتا ہے جو نہایت ارزاں قیمت بھی ہے ۔کینسر کے مرض کی تشخیص کیلئے کی جانیوالی اس کامیاب تشخیصی کٹ کو تجرباتی بنیاد پر رواں سال اپریل میں پیش کیا گیا تھا جسے اب دنیا بھر میں سال کے آخر تک مارکیٹ کیا جا سکے گا۔

جرمنی کی وزارت صحت نے ایچ آئی وی وائرس کو ٹیسٹ کرنے کیلئے خود تشخیصی کٹ کی جلد دستیابی کیلئے اقدامات کر لئے ہیں اسی طرح امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی اس ٹیسٹ کٹ کو ماہرین طب کی جانب سے پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ خود تشخیصی کٹ اسی برس کے آخر تک فروخت کیلئے دستیاب ہو گی۔