طبی ماہرین نے ایڈز کا کامیاب علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا

Last Updated On 21 June,2018 01:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نےعلاج کو "فنکشنل ٹریٹمینٹ" کا نام دیا ہے۔اس کو چوہوں پر جب آزمایا گیا تو حیران کن طور پر قوت مدافعت میں اضافے کی وجہ سے ان میں ایڈز کا مرض ختم ہو گیا۔