ریشے دار غذائوں کی مدد سے ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے

Last Updated On 26 June,2018 10:45 am

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ریشے دار غذائوں مثلا بغیر چھنا آٹا، بھوسی دار اناج،ترکاریاں اور پھل وغیرہ کے مسلسل استعمال سے ذیابیطس جیسے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

ماہرین کی جانب سے کی گئی جدید تحقیق سے معلوم ہوا کہ ریشے دار غذائیں ذیابیطس کے ٹائپ ٹو مریضوں میں نہ صرف خون میں شکر کی مقدار کو مقررہ حد تک رکھنے میں کار گر ثابت ہوتی ہیں بلکہ یہ تیزی سے وزن کم کرنے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بھی قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔