ناشتہ کرنا ہماری صحت کیلئے سب سے ضروری ہے جبکہ دوپہر اور رات کے دوران ہلکا اور کم کھانے کو مثبت قرار دیا جاتا ہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)کہا جاتا ہے کہ میٹابولک ریٹ صبح کے وقت سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ رات دیر سے کچھ کھایا جائے تو اس سے وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ کئی اور صحت سے متعلق مسائل ہوتے ہیں اور اگر آپ رات دیر سے کچھ کھانے کے عادی ہیں تو اپنی اس عادت کو جلد ختم کردیں
اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانی جسم میں نظام ہاضمہ دن کے وقت زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے لیکن اگر دیر رات سے کوئی غذا کھائی جائے تو وہ پورے دن کھائی جانیوالی غذاؤں کے برابر ہی ہوجاتی ہے۔
جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے سب سے بہترین عمل یہی ہے کہ رات دیر سے کچھ کھانے سے پرہیز کریں جبکہ کھانے کے بعد سونے میں کم از کم دو سے تین گھنٹے کا وقفہ دیں۔