چین میں انسانوں جیسی باتیں کرنے والی خاتون روبوٹ متعارف

Last Updated On 05 July,2018 09:48 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل روبوٹ شو میں جدید اور منفرد ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی جسے روبوٹس کے شائقین سمیت ماہرین اور سائنسدانوں نے بھی سراہا ہے۔

چین کے بڑے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والے اس شو میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں ڈانس کرنے والے اور دیگر انسانی حرکات کرنے والے روبوٹ متعارف کرائے گئے جبکہ ایک خاتون نما روبوٹ بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا جسے روایتی چینی لباس پہنایا گیا تھا اور اس کے چہرے کے خدوخال بھی چینی خاتون کے جیسے تھے ، خاتون نے انسانوں جیسی باتیں کر کے شرکا کو حیران کر دیا۔ شو میں صنعتوں میں استعمال ہونے والے مختلف روبوٹس بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔