لاہور(نیٹ نیوز)آپ نے کئی ذہین افراد کو ریوبک کیوب منٹوں میں حل کرتے دیکھا ہو گا لیکن جدید ٹیکنالوجی کی بدولت جہاں مشینیں طاقت میں انسانوں سے آگے نکل چکی ہیں وہیں اب ذہانت میں بھی انسانوں کو مات دینے میدان میں آگئی ہیں۔
ماہر جرمن انجینئرکا تیار کردہ چھ ہاتھوں والا یہ روبوٹ چند سیکنڈ میں اس مہارت اور پھرتی سے ریوبک کیوب حل کرتا ہے کہ دیکھنے والوں کا سر ہی چکرا جائے۔
0.637 سیکنڈ کے مختصر ترین وقت میں ریوبک کیوب کامیابی سے حل کر نے پر اسے گنیز ریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔