لاہور(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے پیچیدہ زخموں پر نظر رکھنے اور ان کے علاج کیلئے (ذہین پٹی) ایجاد کرلی۔ سائنسدانوں نے پیچیدہ زخموں پر نظر رکھنے اور ان کے علاج کیلئے (ذہین پٹی) ایجاد کرلی جو نہ صرف زخم بھرنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ زخم تک دوا کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گی۔
سائنسی جریدے سمال میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق یہ پٹی زخم کو بھرنے میں نہایت کارگر ہے جو زخم بھرنے کے روایتی طریقوں کو مات دے دیگی۔
زخموں کے علاج کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال سے مریضوں کو فوری فائدہ پہنچے گا بالخصوص جلے ہوئے اعضا، حادثات اور ذیابیطس کے باعث ہونیوالے زخموں کے علاج میں اس ٹیکنالوجی سے خاصی مدد حاصل ہوگی۔