لاہور (نیٹ نیوز) حشرات اور کیڑوں سے متاثر ہوکر ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو زمین پر چلتا اور پانی میں تیرتا ہے ، اسے ہارورڈ امبیولیٹری مائیکرو ،روبوٹ یا ایچ اے ایم آر کہا جاتا ہے ۔
یہ روبوٹ انتہائی آڑے ترچھے موڑ لے سکتا ہے اور ہلکا پھلکا وزن بھی اٹھا سکتا ہے ۔ اس کا وزن کاغذ جوڑنے والے کلپ کے برابر ہے ۔ ہلکا ہونے کے باوجود یہ پانی کا سطحی تناؤ توڑ کر پانی کے اندر چلا جاتا ہے اور ڈوب جاتا ہے جبکہ تہہ میں بیٹھنے کے بعد یہ وہاں آسانی سے چل سکتا ہے۔
مائیکرو،روبوٹ کا وزن صرف 1.65 گرام ہے جبکہ یہ 1.44 گرام سامان اٹھا سکتا ہے ۔ روبوٹ خطرناک ماحول میں جاسکتا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کی تلاش اور جان بچانے کا مشن بھی سر انجام دے سکتا ہے ، اگلے مرحلے میں ماہرین اسے مزید دیرپا اور زائد وزن اٹھانے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔