لاہور(نیٹ نیوز) جو والدین موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اپنے بچوں کے برے رویوں یا خراب برتاؤ کے ذمے دار ہیں۔ یہ انکشاف ٹیکنوفیرنس کے نام سے ایک سٹڈی کے دوران سامنے آیا ۔ ٹیکنو فیرنس کی اصطلاح کا مطلب "آمنے سامنے ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی آلات کی وجہ سے باہمی گفتگو میں تعطل" ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا کہ کھانے کے دوران والدین خصوصاً ماؤں کی جانب سے ٹیکنالوجی آلات کا استعمال بچوں میں مایوسی ، چڑچڑاپن، بدمزاجی، خاموشی اور غصہ پیدا کرتا ہے ۔
ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں میں برے روئیے کا گہرا تعلق ان کی ماؤں کے موبائل فون کے استعمال سے ہے۔