کولیسٹرول سے تحفظ دینے والے پھل

Last Updated On 24 July,2018 11:26 pm

لاہور (نیٹ نیوز) ہائی بلڈپریشر یا فشار خون کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے اس قاتل مرض کا سبب بننے والا سب سے بڑا عنصر کولیسٹرول ہوتا ہے۔ کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی متعین مقدار انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے مگر بڑھا ہوا کولیسٹرول خون کی نالیوں یا شریانوں کی دیواروں کے گرد جم کر انہیں تنگ اور سخت کردیتا ہے۔

کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش غذائوں کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ،کولیسٹرول کی شرح کو قابو میں رکھنے کیلئے تازہ پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے ۔

دنیا بھر کے ماہرین طب نے مختلف تحقیقات کے بعد سرخ انگور،مالٹوں، لیموں،کیوی ، گریپ فروٹس ،خوبانی اور سیب کو کولیسٹرول میں کمی کرنے کا آزمودہ نسخہ قرار دیا ہے۔