ریشے دار غذاوں کی مدد سے ذیابیطس پر قابو پاناممکن ہے، ماہرین

Last Updated On 22 August,2018 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریشے دار غذاوں مثلا بغیر چھنا آٹا، سبزیوں اور پھل کے مسلسل استعمال سے ذیابیطس جیسے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ غذائیں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں میں نہ صرف خون میں شکر کی مقدار کو مقررہ حد تک رکھنے میں کار گر ثابت ہوتی ہیں بلکہ یہ تیزی سے وزن کم کرنے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بھی قابو رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔