روسی کمپنی کلاشنکوف نے گاڑیاں بھی بنانا شروع کر دیں

Last Updated On 24 August,2018 09:43 am

ماسکو (دنیا نیوز ) روسی کمپنی کلاشنکوف نے اسلحہ کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی بنانا شروع کر دیں، کمپنی نے بجلی سے چلنے والی کار متعارف کروائی ہے جو امریکی گاڑی ٹیسلا کا مقابلہ کرے گی۔

رائفل اے کے فورٹی سیون بنانے والی کمپنی نے کار کا نمونہ سی وی 1 ماسکو میں ایک تقریب میں متعارف کروایا، کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ انیس سو ستر کی دہائی میں ایک ہیچ بیک کار کے طرز پر بنائی گئی ہے لیکن یہ ایک جدید ترین سپر کار ہوگی۔

اس کی رفتار موجودہ الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوگی اور یہ ایک بار چارج کرنے پر ساڑھے تین سو کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی۔