امریکا: الیکشن میں ووٹرز کو گمراہ کرنیوالے 10 ہزار جعلی ٹویٹر اکاونٹس بند

Last Updated On 05 November,2018 10:46 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ٹویٹر نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹرز کو گمراہ کرنے والے 10ہزار جعلی اکاونٹس بند کر دیے۔ ان اکاونٹس کے ذریعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹر کو ووٹ نہ ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی تھی۔

امریکی انتخابات میں ایک بار پھر مداخلت کے خدشات کے پیش نظر ٹویٹر نے 10 ہزار ایسے جعلی اکاونٹس بند کر دیے جو ڈیمو کریٹک پارٹی کے خلاف الیکشن کیمپین چلا رہے تھے۔ اس سے پہلے 2016 کے عام انتخابات میں ٹویٹر نے 50 ہزار سے زیادہ جعلی اکاونٹس بند کیے تھے جنکا تانہ بانہ روس سے ملتا تھا۔

یاد رہے انہی الزامات کا جواب دینے کے لیے رواں سال ستمبر میں ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کو سینیٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا تھا۔