چین نے بجلی سے چلنے والا طیارہ متعارف کرا دیا

Last Updated On 03 November,2018 09:07 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) دو نشستوں پر مشتمل طیارہ چھ سو کلو گرام وزن کے ساتھ دو گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے بنانے میں تئیس ماہ کا عرصہ لگا ہے۔

طیارے میں لیتھیئم بیٹریز استعمال کی گئی ہیں جو کم توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اسے ماحول دوست بناتی ہیں۔ پرواز کے دوران نہایت کم آواز کی وجہ سے اسے خاموش طیارے کا نام دیا گیا ہے۔