(ویب ڈیسک) سال 2018 تاریخ ساز تخلقیات اور خاص کر اسمارٹ فون انڈسٹر ی کے حوالے سے بھرپور رہا، پشت پر دو سے زائد کیمرہ سنسرز کے ساتھ ڈسپلے کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے ساتھ مینو فیکچررز نے بہترین تحقیق کے ذریعے مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو اپنی ترجیحات میں رکھا۔
چارجنگ کے شعبے پر تخلیقات کے حوالے سے توجہ مرکوز رکھنے میں ایک برانڈ دنیا میں سب سے محفوظ اور سب سے تیزی کے ساتھ چارجنگ طریقہ متعارف کرانے کے حوالے سے تعریف کا مستحق ہے جو کہ کوئی اور نہیں صرف اوپو ہے۔
اوپو اس وقت تیز ترین چارجنگ طریقہ کار کا حامل برانڈ ہے جسے SuperVOOC فلیش چارج کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اوپو نے پہلے VOOC فلیش چارج ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس سے اس وقت 10 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں جبکہ بعد میں اوپو اس سے کہیں زیادہ محفوظ اور تیز چارجنگ کے طریقہ کار کے ساتھ سامنے آیا جسے SuperVOOCکے نام سے جانا جاتا ہے۔
VOOC سے VOOCSuper تک آؤٹ پٹ پاور کو 5V/4A اور 20W سے 10V/5A اور 50W کے قریب سے بڑھایا گیا۔ VOOC Super فلیش چارج آپ کے وقت کی بچت کرے گا اور چارجنگ کی تیز سہولت کی فراہمی کے ذریعے آپ کو جلد بازی سے محفوظ رکھے گا۔
جیسا کہ اوپر وضاحت کی گئی ہے کہ اوپو کی جانب سے SuperVOOC چارجنگ کی جدید ترین سطح ہے۔ اوپو کے فائینڈ ایکسLamborghini edition میں فون چارج ہونے میں محض 35منٹ لگتے ہیں۔ uperVOOC اوپو کے حالیہ متعارف کرائے گئے R17 Pro میں متعارف کرایا گیا ہے۔
50W سپر فلیش چارجنگ: اوپو کا R17 Pro سمارٹ فون R سیریز کی پہلی پراڈکٹ ہے جو کہ SuperVOOC فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی سے مزین ہے جس میں 10V/5A تیز چارجنگ کی صلاحیت اور bi-cell ڈیزائن (2*1850mAh battery capacity) موجود ہے۔
SuperVOOC کی چارجنگ پاور 50W کے قریب پہنچ کر بیٹری کو 10منٹ میں 40 فیصد تک چارج کرتی ہے۔ اس ضمن میں کئے گئے ایک ٹیسٹ کے مطابق R17 Pro کی بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک کرنے میں محض 40 منٹ لگتے ہیں۔
پانچ بنیادی تحفظ تیز چارجنگ کو محفوظ بناتےہیں: SuperVOOC میں تخلیقاتی طور پر وقف شدہ چارج پمپ اعلیٰ کارکردگی کا سٹیپ ڈاؤن سرکٹ استعمال کیا گیا ہے جو bi-cell کے وولٹیج کو گھٹا کر ایک سیل کی وولٹیج سطح تک لا سکتا ہے۔
اس صورت میں بھی کرنٹ پانچ ایمپئر سے زیادہ نہیں ہوتا جو کہ ایک روایتی VOOC کی سیکورٹی سطح تک کے مساوی ہے۔ اسی طرح SuperVOOC میں فائیو چپ پروٹیکشن ٹیکنالوجی موجود ہے۔
آڈپٹر اور کیبلز سے موبائل فون پورٹس تک مکمل سطح کی چارجنگ پروٹیکشن کے لئے پانچ چپس موجود ہیں، اس معیاری پروٹیکشن کے ہوتے ہوئے صارفین کسی بھی خدشے کے بغیر اپنا فون چارج کر سکتے ہیں۔
SuperVOOC فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین اپنے فون کو چارج کرنے کے لئے گھنٹوں کے انتظار کی کوفت سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اوپو نے ہمیشہ تخلقیات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے، چاہے وہ کیمرہ ڈپارٹمنٹ ہو یا پھر چاہے فون کے مکمل ڈیزائن کی بات ہو، تخلیقات اور نئی جدتوں کی تلاش کے حوالے سے اوپو دیگر برانڈز کے لئے ایک مثال کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، اگر آپ تیز چارجنگ کی سہولت چاہتے ہیں تو یقینی طور پر R17 Pro آپ کے لئے ایک جامع ڈیوائس ہے۔