فیس بک واٹس ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کی خواہاں

Last Updated On 23 December,2018 10:58 pm

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) بلوم برگ کے مطابق فیس بک انتظامیہ ایک عرصے سے اس پراجیکٹ پر کام کررہی تھی اور جلد ہی کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل کرنسی واٹس ایپ میں متعارف کرانے جارہی ہے جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ کے ذریعے رقم کے تبادلے کرسکیں گے۔

بلوم برگ کے مطابق فیس بک انتظامیہ بلاک چین ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے یہ اقدام کررہی ہے اور اس سلسلے کا پہلا ہدف انڈین ترسیلات زر مارکیٹ ہوگا۔ ٹرانزیکشن ڈیٹا کے تبادلے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کی دنیا کا اگلے مرحلہ تصور کیا جارہا ہے جس میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں اپنی دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔