پلاسٹک سے ایندھن تیار کرنے والی مشین تیار

Last Updated On 21 December,2018 10:31 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی شہری نے پلاسٹک سے ایندھن تیار کرنے والی مشین بنائی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایجاد سے پلاسٹک کے کچرے پر قابو پانے کے علاوہ توانائی کے حصول میں مدد ملے گی۔

فرانسیسی شہری کا ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بڑا اقدام، بے کار پلاسٹک سے کار آمد ایندھن تیار کرنے والی مشین بنا ڈالی۔ کرسٹوفر کاس ٹس کا کہنا ہے کہ اس مشین سے 450 ڈگری پر پلاسٹک کو گرم کرنے سے 65فیصد ڈیزل،18فیصد پٹرول، 10 فیصد گیس اور 7 فیصد کاربن حاصل ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایجاد سےنہ صرف پلاسٹک کے کچرے پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ توانائی کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔