لاہور: (دنیا نیوز) ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ انسانی یاداشت آس پاس کے ماحول پر انحصار کرتی ہے، کسی کو پرفیوم کی خوشبو کسی واقعہ کی یاد دلاتی ہے تو کوئی پرانی چیزیں دیکھ کر بھی اپنا ماضی بھول سکتا ہے۔
یادداشت کے بارے میں چھ دلچسپ اور عجیب حقائق، بہت سے افرادکو اکثر یادداشت دھوکہ دے جاتی ہے۔ ماہرِ نفسیات کے مطابق انسانی یادداشت واقعات کو یاد رکھنے کے لیے اردگرد کے حالات پر انحصار کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو خاص خوشبو کسی خاص واقعہ کی یاد دلا دیتی ہے جبکہ بعض افراد پرانی چیز یں دیکھ کر بھی اپنا ماضی یاد رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات تاریخ یا کسی خاص واقعہ کو یاد رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے مثلاً بعض اوقات انسان کوکسی کا وفات کا سال تک یاد نہیں رہتا۔
ماہرین کے مطابق اکثر طلبہ اپنی ذہنی صلاحیت پر انحصار کرتے ہوئے امتحان کی تیاری بہتر انداز میں نہیں کر پاتے جس کا نتیجہ انہیں خاصہ پریشان کر دیتا ہے۔
اس کے علاوہ بعض اوقات پولیس اہلکار تفتیش کے دوران اپنی ذہنی صلاحیت پر حد سے زیادہ بھروسہ کر کے کسی ملزم کو بھاری سزا دلوا سکتے ہیں۔ ماہرین نے یادداشت کی کمزوری میں سوشل میڈیا اور موبائل فونز کو بھی ذمہ دار قرار دیا ہے۔