نیپچون کا ’’ہیپوکیمپ‘‘ نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا چاند قرار

Last Updated On 01 March,2019 02:19 pm

پیساڈینا: (روزنامہ دنیا) چند روز قبل ماہرین نے سیارہ نیپچون کے گرد زیرِ گردش چاند کا انکشاف کیا تھا اور اب تصدیق ہوئی ہے کہ یہ ہمارے پورے نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا چاند ہے جس کا قطر صرف 21 میل یا 34 کلومیٹر ہے۔

اس چاند کو یونانی دیومالا کے نام پر ’’ہیپوکیمپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین ہبل خلائی دوربین کی تصاویر اور ڈیٹا کا جائزہ لے رہے تھے، نیپچون کے سب سے بڑے چاند ٹرائٹون کی اندرونی مدار میں مزید چھ چاند دکھائی دئیے لیکن ان میں سے ہیپوکیمپ سب سے چھوٹا ہے اور اتنا مہین ہے کہ 1989 میں یہاں سے گزرنے والے وائجر دوم خلائی جہاز نے بھی اسے نظر انداز کر دیا تھا۔

سرچ فار ایکسٹرا ٹریسٹریئل انٹیلی جنس کے ماہر مارک شو والٹر نے کہا کہ اسے دیکھنا بہت محال تھا اور یہ خود نیپچون کے بہت قریب ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نیپچون کے کسی بڑے چاند کا ٹکڑا ہے جو کسی دمدار ستارے کے تصادم سے الگ ہوکر نیپچون کے گرد گھومنے لگا ہے۔

اس دریافت کے بعد نیپچون کے چاندوں کی تعداد اب 14 ہو گئی ہے، اسے دیکھ کر نیپچون اور نظامِ شمسی کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور ممکنہ طور پر ہیپو کیمپ جیسے چاند یا زندگی کے آثار والا کوئی سیارہ سامنے آ جائے۔