واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی فوج نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو اس کا ابتدائی مظاہرہ دکھایا ہے۔ امریکی فوج کے انٹیگریٹیڈ وژیول آگمنٹیشن سسٹم میں ہولو لینز 2 کا تبدیل شدہ ورژن استعمال کیا گیا ہے، یہ میدان جنگ میں رہنمائی کے علاوہ تربیت بھی فراہم کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق اسے پہننے والا خود کو حقیقی زندگی کی کال آف ڈیوٹی گیم میں محسوس کرتا ہے، تھرمل امیجنگ سے آپ اندھیرے میں بھی چیزوں کو واضح دیکھ سکتے ہیں۔
انسٹرکٹر ہولو لینز سے سپاہیوں کی مختلف چیزوں میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔ اس وقت جو مائیکروسافٹ کا ہولو لینز 2 ہے، وہ کافی بڑا ہے۔ اسے موجودہ ہیلمٹ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی فوج کو امید ہے کہ چھ ماہ میں انہیں دھوپ کی عینک کے ساتھ کا ہولولینز مل جائے گا۔ 2022ء یا 2023ء تک ہزاروں امریکی فوجی آئی وی اے ایس استعمال کر رہے ہونگے۔