واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) سرخ مرچوں میں موجود ایک مشہور کیمیکل کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ یہ اب سرطان کے پھیپھڑوں کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مرچوں کو ترشی دینے والا ایک کیمیکل کیپسیسِن جہاں دیگر بہت سے فوائد رکھتا ہے وہیں اب معلوم ہوا ہے کہ یہ پھیپھڑوں میں کینسر کی رفتار کو سست کر سکتا ہے اور سرطانوی خلیات کی بے تحاشہ تقسیم کو روکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تجربہ گاہ میں کینسر کے خلیات کو روکنے میں کیپسیسِن کی افادیت سامنے آئی ہے۔ مرچ کو مرچیلا بنانے والے اس مرکب پر مارشل یونیورسٹی کی ڈاکٹر پیالی داس گپتا نے اپنی لیبارٹری میں اس پر کئی تجربات کئے ہیں۔
تجربہ گاہی ڈشوں میں ڈاکٹر پیالی داس نے پھیپھڑے کے سرطان کے خلیات لیکر ان پر کیپسیسِن آزمایا تو سرطانی خلیات پہلے مرحلے پر رک گئے جسے میٹا سٹیٹس کہتے ہیں یعنی اسی مرحلے پر کینسر کا پہلا حملہ شروع ہوتا ہے۔
اگلے مرحلے میں انہوں نے پھیپھڑے کے سرطان سے بیمار چوہے کو کیپسیسِن دی تو دوسروں کے مقابلے میں ان کے پھیپھڑوں میں میٹااسٹیٹک کینسر کے خلیات بہت کم پائے گئے۔ کیپسیسن ایس آر سی پروٹین کو روکتا ہے جو کینسر کے خلیات کو بڑھانے، پھیلانے اور زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔