خواتین کو ہراسگی سے بچانے کیلئے کرنٹ والی سمارٹ سینڈل

Last Updated On 08 March,2020 11:05 pm

کراچی: (نیٹ نیوز) ٹنڈو جام یونیورسٹی کے انجینئرز نے خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو روکنے کیلئے الیکٹرانک سمارٹ سینڈل تیار کر لی ہے۔

سافٹ ویئر انجینئر راحیل سرور اور طالبہ عابدہ کی تیار کردہ سینڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی نے سمارٹ سینڈل پہنی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تو اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگے گا۔

سمارٹ سینڈل میں لگے سنسر اور الیکٹرانک ڈیوائسز موبائل ایپ پر سینڈل کی رئیل ٹائم لوکیشن سمیت دیگر فنکشنز بتاتی ہیںجبکہ اس سمارٹ سینڈل کو ہراساں کرنیوالے کیخلاف بطور ہتھیار بھی استعمال کی جا سکتا ہے۔