بیجنگ: (دنیا نیوز) چائنا سپیس کانفرنس 2020ء اگلے ماہ کی اٹھارہ سے اکیس تاریخ تک مشرقی چین کے صوبے فیوجیان کے دارالحکومت فیویو میں ہوگی۔
یہ کانفرنس چائنیز سوسائٹی آف Astronautics اور چائینہ سپیس فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر منعقد کر رہی ہیں۔
اس سال کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین و سکالرز شرکت کریں گے جو عالمگیر وبا کے بعد خلائی پیش رفت، ٹیکنالوجی میں ہونے والی اہم پیش رفت ،بحری شاہراہ ریشم اور بین الاقوامی خلائی تعاون کے حوالے سے چین کے سٹریٹجک منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے۔
کانفرنس میں چین پہلی مرتبہ خلاء میں درپیش دس سائنسی اور انجینئرنگ مسائل پیش کرے گا۔ 2018ء میں شروع کی گئی اس سالانہ کانفرنس کا مقصد عالمی تدریسی تبادلوں، خلائی صنعت میں تعاون اور سائنس کو مقبول بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔