سمارٹ فون کیمرہ سے ذیابیطس کی 80 فیصد درست تشخیص

Published On 22 August,2020 09:57 am

سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) سمارٹ فون کا کیمرہ ذیابیطس کا ڈاکٹر بن کر نہایت درستگی سے ٹائپ ٹو قسم کی ذیابیطس کا سراغ لگا سکتا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایک نئے طریقے سے سمارٹ فون کیمرے کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کی 80 فیصد درستگی سے شناخت کرسکتا ہے۔

نئی تکنیک میں روشنی کو کسی کھال یا بافت ٹشو پر ڈالا جاتا ہے جس سے خون کے حجم میں کمی بیشی کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ عین اسی طریقے سے شہادت کی انگلی پر سنسر لگا کر خون میں آکسیجن کی مقدار اور دھڑکن کو معلوم کیا جاتا ہے۔