وینکوور: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے دو روٹر پنکھڑیوں والا ڈرون بنایا ہے جو کسی ملٹی کاپٹر سے بھی بہتر اور مؤثر ثابت ہوا ہے، اسے ایویڈرون کا نام دیا گیا ہے جسے مال بردار ڈرون کہا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دیکھنے میں یہ بوئنگ کے شینوک ہیلی کاپٹر جیسا ہے اور اس کے دو کناروں پر دو روٹر لگائے گئے ہیں جو اسے وزن اٹھانے کے قابل بناتے ہیں تاہم اس کی رفتار بھی قابلِ رشک ہے۔
ایویڈرون 210 ٹی ایل 25 کلوگرام وزن اٹھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 125 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے، اپنی افادیت اور توانائی کی بچت کے لحاظ سے یہ وزن اٹھانے والا بہت بہترین ڈرون ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈرون کے ساتھ وزن اٹھانے کیلئے ڈبے بنائے گئے ہیں جن کے ساتھ وزن لٹکانے کی سہولت میں موجود ہے، اس میں آٹو پائلٹ جی فور سسٹم موجود ہے جس کے ذریعے پرواز کا روٹ منتخب کریں اور اڑانے کیلئے آپ کا لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ ہی کافی ہے۔