اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ سال 2022ء کے اختتام تک 5 جی لانچ کر دینگے جبکہ سال 2023ء تک آٹی ٹی ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر تک پہنچا دینگے۔
پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا تھا کہ کورونا میں ملکی آئی ٹی کی صنعت نے بہت ترقی کی۔ تیز رفتار ترقی کے لیے 5 جی کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایکسپورٹ رواں مالی سال میں 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ کووڈ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ 40 فیصد بڑھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ اسلام آباد چک شہزاد میں 88 ملین ڈالر مالیت کے آٹی پارک کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔