کیلی فورنیا : (ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے کاروباری حضرات اور ملازمین کیلئے الگ الگ قسم کے ویریفائیڈ بیجز متعارف کرادیئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے ٹوئٹر بلیو، بزنس، گورنمنٹ اور ایفیلیٹ کے نام سے نئے بیجز متعارف کروائے ہیں جن میں بزنس بیج کاروبار کرنے والے صارفین کو دیا جائے گا جبکہ اس بیج کا رنگ پیلے رنگ کا ہے۔
گورنمنٹ کا بیج دنیا بھر کے حکومتی عہدیداروں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں موجود سرکاری کمپنیوں کے لیے بھی مختص کیا جائے گا۔
ٹوئٹر کی طرف سے ٹوئٹر بلیو نامی نیا بیج بھی متعارف کروا یا گیا ہے جو ٹوئٹر کا کاروباری بیج ہے، جسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ماہانہ پیسے دینے ہوں گے۔
اس کے علاوہ ایک بیج لیگیسی ویریفیکیشن کا ہے جو کہ ٹوئٹر کا روایتی بیج ہے۔
ٹوئٹر نے ایک اور تبدیلی کرتے ہوئے بزنس اکاؤںٹس کی پروفائل پکچر کو چوکور کر دیا ہے جبکہ ذاتی اکاؤںٹس کی تصویر گول دائرے کی شکل کی ہی رہے گی۔