کیلی فورنیا : (ویب ڈیسک ) دنیا کی امیرترین شخصیت اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کےمالک ایلن مسک نے ٹوئٹر کا نیا سی ای او مل جانے پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کمپنی کے نئے سی ای او کے ملنے پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے اورصرف سافٹ ویئر اور سرورز ٹیموں کے معاملات دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایلن مسک نے ٹوئٹر پول کے ذریعے اس بارے صارفین سے رائے بھی مانگی تھی جس میں تقریباً 57 فیصد صارفین نے انہیں مستعفی ہونے کا کہا تھا جس کے بعد ایلون مسک نے خود بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ کافی مصروف ہیں اور وہ ٹوئٹر کے لیے نئے چیف ایگزیکٹیو تلاش کریں گے۔