ٹوئٹر کی جانب سے ’’ ویو کاؤنٹ ‘‘نامی نیا فیچر متعارف

Published On 23 December,2022 04:39 am

کیلی فورنیا : (ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کیلئے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے ’’ ویو کاؤنٹ ‘‘ نامی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے ٹوئٹر صارفین یہ جان سکیں گے ان کے ٹوئٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ہے۔

نئے فیچر کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک ایلن مسک نے رواں ماہ اپنے ایک پیغام میں خبر دی تھی تاہم اب اسے باقاعدہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔

نئے ویوز فیچر میں اکاؤنٹ مالک کے علاوہ اب آراء ہر کسی کو نظر آئیں گی، تاہم ابھی تک تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل نہیں ہے، کیونکہ تمام صارفین کو رول آؤٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر دستیاب ہے۔