واشنگٹن(ویب ڈیسک) زوم ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے 15 فیصد عملے کو فارغ کر رہا ہے۔
زوم ویڈیو کمیونیکیشنز کے چیف ایگزیکٹیو ایرک یوآن بھی اس سال اپنی تنخواہ میں 98 فیصد کٹوتی کر رہے ہیں اور اپنے ایگزیکٹو بونس کو چھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بارے میں ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ان کی ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹیم کے ممبران اس سال تنخواہوں میں 20 فیصد کمی کر رہے ہیں اور بونس بھی نہیں لے رہے۔
یوآن کے مطابق زوم نے 1300 افراد یا تقریباً 15 فیصد عملے کو فارغ کرنے کا "سخت لیکن ضروری" فیصلہ کیا ہے۔