ممبئی: (ویب ڈیسک) ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے ممبئی میں بھارت کے پہلے باقاعدہ ایپل سٹورکا افتتاح کردیا ہے۔
ٹم نے سٹور پر آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو بھی کی، توقع ہے کہ ٹم ابھی بھارت میں ہی رہیں گے اور اس جمعرات کو دہلی میں دوسرے ایپل سٹور کا افتتاح بھی کریں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایک جانب تو ایپل کارپوریشن کو صارفین تک رسائی میں مدد ملے گی تو دوسری جانب بھارت میں ایپل مصنوعات کی تیاری کے مراحل بھی طے ہوں گے۔
The energy, creativity, and passion in Mumbai is incredible! We are so excited to open Apple BKC — our first store in India. pic.twitter.com/talx2ZQEMl
— Tim Cook (@tim_cook) April 18, 2023
ٹم کے مطابق ان کی کمپنی کو بھارت میں کام کرتے ہوئے 25 برس ہوچکے ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ (فزیکل) سٹور کھولنا خوش آئند امر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ یہ سٹور مکیشن امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کی حدود میں کھولا گیا ہے لیکن توانائی خرچ کرنے کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے باکفایت سٹور بھی ہے۔