جدہ: (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی خلا میں سعودی مشن کا آغاز کرنے کے لیے پُرجوش ہیں اور وہ اس پرفخرمحسوس کر رہے ہیں۔
برناوی اور علی القرنی نے اس ہفتے کے اوائل میں اپنے ایگزیم مشن 2 (ایکس -2) کے عملہ کے ارکان، پیگی وائٹسن اور جان شوفنر،کے ساتھ مشترکہ نیوزکانفرنس کی تھی،انھوں نے مشن، اس کے مقاصد اور سفرکے بارے میں اپنی توقعات کے بارے میں بات کی۔
ان کے مشن کوایک تاریخی خلائی سفرکے طور پر سراہا گیا ہے، اس میں ریانہ برناوی خلا میں جانے والی پہلی عرب خاتون ہوں گی، برناوی نے کہا کہ’’میں آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والی پہلی سعودی خاتون خلاباز کی حیثیت سے مملکت کی حکومت اور سعودی خلائی کمیشن کی نمائندگی کرنے پربہت خوشی اور فخرمحسوس کررہی ہوں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی خلا بازوں کی ملاقات
انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں امید کرتی ہوں کہ یہ مشن کامیاب ہوگا جہاں عملہ اسٹیشن پر بہت ساری تحقیق کرے گا۔مجھے یقین ہے کہ ہم اس مشن سے لطف اندوز ہوں گے‘‘۔
ریانہ برناوی اوران کے خلائی مشن کے ارکان اتوار 21 مئی کو خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہونے سے پہلے قرنطینہ میں ہیں، انھوں نے یہ بھی کہاکہ ’’میں سعودی عرب کے تمام لوگوں اوراپنے ملک اورخطےمیں تمام خواتین کےخوابوں اورتمام امیدوں کی نمائندگی کرنے پربہت فخرمحسوس کررہی ہوں اورخوش ہوں‘‘۔