بیجنگ:(ویب ڈیسک) چینی سائنس دانوں نےصوتی سائونڈ سے طاقتور ترین لیزر شعاع بنانے والا نیا آلہ بنالیا۔
چین کے شہر شینگشا میں قائم ہونان نارمل یونیورسٹی کی محققین کی جانب سے بنایا جانے والا یہ آلہ ماضی کی ڈیوائسز کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ طاقتور صوتی لیزرپیدا کر سکتا ہے۔
روایتی لیزر (جس میں فوٹون نامی روشنی کے ذرات تنگ شعاع میں خارج ہوتے ہیں) کے برعکس اس نئی لیزر میں فونوز نامی صوتی ذرات خارج ہوتے ہیں۔
آپٹیکل لیزر کی طرح ساؤنڈ لیزر میں بھی تیزر رفتاری میں معلومات منتقل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
فونوز لیزر کی لائٹ پر مبنی لیزر کے برعکس مسخ ہوئے بغیر مائع سے گزرنے کی صلاحیت اس کو بائی میڈیسن سے لے کر زیر آب نگرانی تک ہر چیز میں موجودہ ٹیکنالوجیز سے زیادہ مؤثر بناتی ہے۔
تجربات کے دوران سائنس دانوں نے فونو لیزر کو ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے تک استعمال کیا، البتہ یہ ٹیکنالوجی فی الحال عملی میدان میں استعمال کے لیے متعارف کرائے جانے سے بہت دور ہے۔