‘ایکس’ کو عالمی سطح پر سروس میں تعطل کا سامنا ہے: پی ٹی اے

Published On 24 May,2025 08:24 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ کو عالمی سطح پر سروس میں تعطل کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق 22 مئی کو بھی ایکس کی سروس کئی گھنٹے تک تعطل کا شکار ہوئی تھی، پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں۔

حکام کا کہنا تھا پی ٹی اے ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں، ‘ایکس‘ کو درپیش تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے، نیٹ بلاکس کی تصدیق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔