کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کو عام افراد کے لیے متعارف کرا دیا ہے اور یہ اب مخصوص سمارٹ فونز کو دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق ایسی نئی ڈیوائسز آنے والے مہینوں میں دستیاب ہوں گی جن میں یہ نیا آپریٹنگ سسٹم پہلے سے لوڈ ہوگا، یہ سب سے پہلے گوگل کے پکسل فونز کو دستیاب ہوگا۔
یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم کو جون میں متعارف کرایا گیا ہے، عموماً کمپنی کی جانب سے نیا ورژن ستمبر یا اکتوبر میں جاری کیا جاتا ہے۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے لائیو اپ ڈیٹس جس کے ذریعے آپ رائیڈ شیئرنگ گاڑیوں اور فوڈ ڈیلیوریز کو نوٹیفکیشنز میں ٹریک کرسکیں گے، اسی طرح نئے ڈیوائس سکیورٹی فیچرز اور دیگر متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔