کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اب تصویر کو کاٹے یا ایڈٹ کئے بغیر اصل حالت اور سائز میں شیئر کرنا ممکن ہوگیا۔
عام طور پر انسٹاگرام پر سنگل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایپ مخصوص سائز کے فارمیٹ میں تصویر شیئر کرنے کا آپشن فراہم کرتی ہے، جس وجہ سے صارفین تصویر کو کاٹتے یا ایڈٹ کرتے تھے۔
تاہم اب صارفین اس مشکل سے آزاد ہوگئے اور انسٹاگرام نے تقریباً تمام فونز کے کیمرا سے کھینچی گئی تصویر کو اس کے اصل سائز میں شیئر کرنے کی سہولت فراہم کر دی، اب صارف 3:4 تناسب (Aspect Ratio) والی تصاویر کو اصل حالت میں شیئر کر سکیں گے۔
مذکورہ سائز میں کوئی بھی اپلوڈ کی جانے والی تصویر اب اپنے اصل سائز میں نظر آئے گی۔
انسٹاگرام سربراہ کے مطابق تقریباً ہر سمارٹ فون کیمرا اسی فارمیٹ یعنی (3:4) کو بطور ڈیفالٹ استعمال کرتا ہے لیکن پہلے انسٹاگرام مذکورہ سائز میں تصویر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا، تاہم اب صارفین اسی سائز کی تصویر بھی شیئر کر سکیں گے۔
مذکورہ سائز کے علاوہ صارفین اب بھی اپنی مرضی کے مطابق 4:5 تناسب والی تصاویر اپ لوڈ کر سکیں گے۔