بے شمار رنگوں کی حامل کہکشاں کی تفصیلی تصویر جاری

Published On 19 June,2025 09:08 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 1 کروڑ 10 لاکھ نوری سال فاصلے پر موجود کہکشاں کی اب تک کی سب سے تفصیلی تصویر جاری کر دی۔

اس انتہائی تفصیلی تصویر میں ’اسکلپٹر کہکشاں‘ کے وہ حصے بھی دِکھائے گئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

سائنسدانوں نے یورپین سدرن آبزرویٹری کی ویری لارج ٹیلی سکوپ کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی ہے جس میں بے شمار رنگ دِکھائے گئے ہیں، اس تصویر کو بنانے کیلئے سائنس دانوں نے کہکشاں کا 50 گھنٹے تک مشاہدہ کیا اور 100 ٹکڑوں کو جوڑا، تصویر میں دکھایا گیا رقبہ 65 ہزار نوری سال پر پھیلا ہوا ہے۔

اسکلپٹر گلیکسی، این جی سی 254 کے نام سے جانی جاتی ہے اور یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں مسلسل ستارے وجود میں آتے رہتے ہیں۔

اس نئی تصویر کی تفصیل میں کہکشاں میں موجود ستاروں، گیس اور گرد جیسی جزیات کو واضح دیکھا جا سکتا ہے اور ہر جز اپنی روشنی خارج کر رہا ہے جس سے اس کہکشاں کے مختلف رنگ دِکھ رہے ہیں، ان رنگوں سے سائنس دانوں کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کہکشاں میں کیا ہو رہا ہے۔