واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے نیا فیچر پیش

Published On 30 June,2025 08:38 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے اب ایپ کے اندر ہی ڈاکیومنٹ سکین کر کے فوراً شیئر کئے جاسکیں گے۔

اس فیچر کے استعمال کیلئے صارفین کو کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ واٹس ایپ خود ہی تصویر کو ڈاکیومنٹ بنا کر آپ کو پی ڈی ایف میں شیئر کرنے کی سہولت دے گا، اس سے پہلے یہ سہولت صرف آئی فون (آئی او ایس ) صارفین کیلئے تھی۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا جائے گا اور سکین ڈاکومنٹ کے نام سے دستیاب ہوگا، اس اضافے کے بعد صارفین ڈیوائس کے کیمرے سے کسی بھی دستاویز کو سکین کر سکیں گے اور انہیں کسی سکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

سکین ڈاکومنٹ آپشن کو منتخب کرنے پر کیمرا متحرک ہوگا جس کے بعد دستاویز کو سکین کیا جاسکے گا، سکین کے بعد صارفین اس کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کر سکیں گے۔

ایپ کی جانب سے خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کیا جائے گا مگر صارفین اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں گے۔