کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے گوگل ڈرائیو میں ویڈیو ایڈیٹنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے ویڈیوز کو براہِ راست ڈرائیو میں ہی کاٹا، ٹیکسٹ یا موسیقی شامل کی جا سکتی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے گوگل ڈرائیو میں ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کے طریقے کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے مطابق جب صارف ڈرائیو میں کسی ویڈیو کا پریویو دیکھیں گے تو وہاں انہیں ایک نیا اوپن بٹن نظر آئے گا، اس بٹن پر کلک کرتے ہی ویڈیو سیدھا گوگل وڈز میں کھل جائے گی۔
صارف اسے کاٹ سکتے ہیں، اس میں ٹیکسٹ یا موسیقی شامل کرنے جیسے آسان کام کر سکتے ہیں اور وہ بھی براہِ راست ڈرائیو سے، اس کے لیے انہیں ویڈیو ڈاؤن لوڈ یا اس کے لیے الگ سے ایڈیٹر کو کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ فیچر گوگل ورک سپیس صارفین کے لیے ہے اور ڈیفالٹ کے طور پر فعال ہوتا ہے یعنی خود بخود سب کے لیے کھل جاتا ہے، تاہم ادارے کے انتظامی صارفین (ایڈمنز) اسے بند بھی کر سکتے ہیں۔
یاد رہے یہ کہ 21 اگست 2025 سے یہ سہولت فراہم ہونا شروع ہو گئی ہے، لیکن تمام صارفین تک پہنچنے میں تقریباً دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔